تازہ ترین

‘بیٹے کے قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے’، شہید ارشد شریف کی والدہ کا مطالبہ

اسلام آباد: شہید ارشد شریف کی والدہ نے حکومت کی جانب سے بنایا گیا تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں والدہ شہید ارشد شریف نے انکوائری کمیشن کو وزیراعظم کے بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مکمل اور بااختیار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ارکان بھی شامل ہوں، ایساانکوائری کمیشن بنایاجائے جس پرخاندان اورصحافیوں کا اعتماد ہوسکے۔

شہید ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ پورا خاندان اس وقت کرب سے گزررہاہے، اس میں اضافےکےبجائے انصاف کو یقینی بنایا جائے، حکومت نےدوماتحت افسران اورایک ریٹائرڈ جسٹس پر مشتمل کمیشن بنادیا،ایسے کمیشن سےآزادانہ تحقیقات کی توقع بالکل نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس : جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن بنانے کی منظوری

والدہ شہید ارشد شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نےارشد شریف پر کئی بغاوت کےمقدمات درج کرائے اس پر اپنے وطن کی زمین ہی تنگ کردی گئی جس کے باعث ارشد شریف ملک چھوڑکردبئی چلا گیا یہاں سے بھی اسے بےدخل ہونے پرمجبورکیا گیا۔

والدہ ارشد شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے جاری بیان کے مطابق کمیشن کی تشکیل کریں،پی ایف یوجے سمیت صحافی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے،شہیدارشد شریف کا خون ناحق کسی بھی صورت نہیں رہےگا۔

Comments

- Advertisement -