پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں 129 سرکاری اسکولز ختم کر دیے گئے ہیں جب کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک ہزار نئے اسکولز کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں مختلف اوقات میں اب تک 129 سرکاری اسکولز ختم کر دیے گئے ہیں شہر میں اسکولوں کی کمی ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک ہزار نئے اسکول قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایجوکیشن حکام کے مطابق لاہور میں آبادی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اس کے باوجود نئے اسکولز تعمیر نہیں کیے گئے ہیں۔ آْبادی کے تناسب سے شہر میں مزید ایک ہزار اسکولوں کی ضرورت ہے۔