جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آڈیو لیک ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی حکمراں جماعت میں گروہ بندی، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن  آزاد کشمیر کی حکومت سیاسی بحران کا شکار ہوگئی، حکمراں جماعت کے اراکین نے اپنے ہی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی آزادکشمیرحکومت سیاسی بحران سےدوچار ہوگئی، حکمران جماعت میں گروپ بندی اور اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرسے استعفےکا مطالبہ کردیا جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی اپوزیشن کے مطالبے کی تائید کی۔

مزید پڑھیں: غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر کے خلاف اراکین کے اختلافات سکندر حیات کی آڈیو لیک ہونے کے بعد شروع ہوئے،اسپیکراسمبلی شاہ غلام قادر،سینئروزیرطارق فاروق اور وزیراعظم کے درمیان بھی شدید اختلافات ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرکابینہ کےمتعدداراکین بھی وزیر اعظم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ راجہ فاروق حیدر اپنے عہدے سے فی الفور مستعفیٰ ہوں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے لیے  انتخابات تین برس قبل ہوئے تھے، جس میں مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کر کے راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں