ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بھارتی ویمنز کرکٹ کپتان ہرمن پریت کور کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا ویمنز کے خلاف ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست پر بھارتی شائقین آگ بگولہ اور کپتان ہرمن پریت کور کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا ویمنز کے اس دورے میں میزبان بھارت نے ایک ٹیسٹ کی جیت سے اپنا سفر شروع کیا تھا تاہم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں اسے وائٹ واش کی خفت اٹھانا پڑی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھارت اور دوسرا آسٹریلیا نے جیت رکھا تھا۔ تیسرے میچ میں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم سے اچھی کارکردگی اور ہوم سیریز کی سابقہ ناکامی کا داغ دھونے کی امید لگا رکھی تھی لیکن بلیو شرٹس خواتین نے اپنی ناقص کارکردگی سے بھارتی شائقین کی یہ امیدیں خاک میں ملا دیں۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ 148 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 8 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم اپنی سر زمین پر 2011 کے بعد سے سیریز کا کوئی بھی فیصلہ کن میچ نہیں جیت سکی ہے۔

میچ اور سیریز ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ہرم پریت کور نے شکست کی ذمے داری خراب فیلڈنگ پر ڈال دی اور کہا کہ اس سیریز سے بطور ٹیم ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سیریز میں فیلڈنگ اچھی نہیں رہی لیکن ہم اپنی فٹنس اور فیلڈنگ میں خامیاں دور کر کے مضبوطی کے ساتھ میدان میں واپس آئیں گے۔

تاہم دوسری جانب اس شکست سے بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہو گئے اور سوشل میڈیا پر تنقید اور طنزیہ ٹوئٹس کی بھرمار ہوگئی جس میں بڑی تعداد میں صارفین نے کپتان ہرمن پریت کور کو ٹیم سے ہی نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ہرمن پریت کور کے خلاف سوشل میڈیا پر صارفین نے کچھ ایسے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں