بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کا اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کر دیا۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں متعدد مقامات پر اجتماعی قبروں کی اطلاعات سے سخت پریشان ہوں اس وقت  آزاد بین الاقوامی تفتیش کاروں اور فرانزک ماہرین کو اجتماعی قبروں تک فوری رسائی دی جائے۔

گوتریس نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا اس لیے اسرائیل پر اثرو رسوخ رکھنےوالےتمام ملک حملہ روکنےکیلئےہرممکن کوشش کریں، رفح میں 12 لاکھ سے زائد بےگھرافراد موجود ہیں پناہ گزینوں کے پاس نہ تو کھانے پینےکو کچھ ہے نہ ہی طبی امداد مل رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ رفح کے بےگھر افراد کےلیےکوئی اور محفوظ جگہ نہیں شمالی غزہ میں فلسطینی پہلے ہی بھوک اوربیماری سےمررہےہیں ہمیں انسانی ساختہ قحط سے بچنےکےلیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

مطابق امریکا نے غزہ کی پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں