جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے: برطانوی سیکریٹری خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے، کامیاب انتخابات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان کے انتخابات 2018 کے کامیاب انعقاد پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، برطانوی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں کامیاب الیکشن پر کروڑوں ووٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

جیرمی ہنٹ کا اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نےجمہوری تسلسل میں عزم کے ساتھ حصہ لیا، جمہوریت کا سفر یوں ہی چلتے رہنا چاہیے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملک میں کامیاب الیکشن پر دنیا بھر سے نیک تمناؤں کا اظہار جاری ہے جبکہ پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے لیے بھی ستائش جاری ہے۔


برطانیہ کا پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار


خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اب تک قومی اسمبلی کی 272 میں سے 251، جبکہ پنجاب کی 289، سندھ 118، خیبرپختونخواہ 95 اوربلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 62 کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں