اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں بہتری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں سال 2019 کے مقابلے 3 درجہ اور 2018 کے مقابلے 7درجہ بہتری رہی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں بہتری ہوئی ، پاکستان کے رینک میں 2019 کے مقابلےمیں 3 درجہ اور سال2018کی رپورٹ کےمقابلےمیں7درجہ بہتری رہی جبکہ اس سال پوری دنیا میں 38ممالک کےاسکور میں بہتری آئی ، پاکستان ان میں سےایک ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیملی لمیٹڈپارٹیاں عہدےاپنےٹبرمیں بانٹتی تھیں، لوٹ مارکیلئے فیصلےبندکمروں میں کرتی تھیں، وزیراعظم عمران خان کےخاندان کا کوئی ایک شخص حکومتی عہدےپرنہیں، وہ ہرہفتےہرفیصلہ کیبنٹ کے اجلاس میں کرتے ہیں،

معاون خصوصی نے بتایا کہ سال 2020پاکستان کااسکور4.31 اوررینک 105 ہے جبکہ 2019پاکستان کااسکور4.25اوررینک 108 اورسال 2018پاکستان کا اسکور4.17اوررینک 112 تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں