کراچی: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریتوں کیلئےعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جمہور کا نظا م جاری رہنا عوام کیلئے نیک شگون ہے۔
کراچی پریس کلب میں معروف سیاسی رہنما معراج محمد خان مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ریاست کو معاشرے میں مکالمے کا حق دینا چاہیے ، مکالمے کا حق نہیں دیا جاتا تو ضرب عضب شروع کرنا پڑتا ہے ، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں جہالت مذہبی منافرت، فرقہ وارایت کو روکنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام جمہور کی بقا اور ترقی پسند سیاست میں معراج محمد خان جیسے رہنماؤں کا اہم کردار رہا ہے، میں ماضی میں معراج محمد خان کے ساتھ سیاسی تحریک میں شامل رہا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریتوں کے مقابلے میں معراج محمد خان نے آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی تھی ،معراج محمد خان ہمیشہ عوام دوست رہے، ان کے لہجے میں جبر کی للکار کت ساتھ ساتھ شائستگی بھی تھی۔
پرویز رشید نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو یہ خطرہ تھا کہ معراج محمد خان ان کے خلاف خطرہ بن سکتا ہے جس کے باعث معراج محمد خان نے بھٹو دور میں جیل کی سختیوں کا سامنا رہا، تاریخ میں آج کا پاکستان معراج محمد خان کا مجمع بن چکا ہے ۔
مجاہد بریلوی کا کہنا تھا کہ ایک طالب علم کی حثیت سے میں معراج محمد خان کا اس وقت ہی ہوا جب ان کی جوانی اپنے جوبن پر تھی اور انقلابیت پر جزباتیت اتنی غالب تھی کہ ہمہ وقت سرفروشی سرکٹانے کے لیے بے تاب بے قرار رہتا تھا۔
تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج محمد خان کی خدمات اور جدوجہد کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
تقریب سے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ، جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن، شیما کرمانی، یوسف مستی خان ، خالق جونیجو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔