تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی

امریکی ریاست جارجیا میں دوبارہ انتخاب میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں ریاست جارجیا میں دوبارہ الیکشن ہوا جس میں ڈیموکریٹ امیدوار رافیل وار نوک نے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

سینیٹ میں ڈیمو کریٹس ارکان کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کی کامیابی پر صدر جو بائیڈن نے مبارک باد پیش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا میں سینیٹ الیکشن میں رافیل وارنوک کی کامیابی صدر بائیڈن کی جیت ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا میں شکست پانے والے ری پبلیکن امیدوار کی انتخابی مہم سابق صدر ٹرمپ نے خود چلائی تھی۔ اس کامیابی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں کا اختیار ملنے سے صدارتی تعیناتیاں آسان ہو جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -