واشنگٹن : ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا ٹرمپ کا اقدام تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا فیصلے سے اساتذہ، طلبہ اور والدین متاثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا ٹرمپ کا اقدام تباہ کن قرار دے دیا، ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ، طلبہ اور والدین متاثر ہوں گے۔
سینیٹر چک شومر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون پر عمل کرنا چاہیئے۔
یاد رہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔
امریکی صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگرتعلیم نہیں ہے، اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔