جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ’ڈیموکریٹس‘ نے تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016ء کے لئے ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخاب کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی جس میں دی ڈیموکریٹس اور پروگریسو پینل نے حصہ لیا۔ کل 1،069 ووٹرز میں سے 775 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

چیف الیکشن کمشنرڈاکٹر توصیف احمد خان کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوارفاضل جمیلی487 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کے نظام الدین نے 231 ووٹ حاصل کئے۔

- Advertisement -

سیکریٹری کی نشست کے لئے دی ڈیموکریٹس کے اے ایچ خانزادہ 538 ووٹ لیکر کامیاب قراردئے گئے جبکہ پروگریسو پینل کے اشرف خان 228 ووٹ لئے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سجاد ایچ عباسی نے 456 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو کی نادیہ فاروق 289 ووٹ حاصل کرسکیں۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے حمید اکبر 467 لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو پینل کے سالک مجید نے 272 ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ڈیموکریٹس کے رضوان بھٹی نے 500 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو کی شہربانو254 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیموکریٹس کی حنا مہا گل432 ووٹ، منظور چانڈیو358 ووٹ، محمد احمد 345 ووٹ، محمد صدیق چوہدری367 ووٹ، نواب قریشی 390 ووٹ، شمس کیریو439 ووٹ اور طارق ابوالحسن 411 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں