تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

لکھنؤ: بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی پر احتجاج کرنے والے مسلمان رہنماؤں کے گھر مسمار کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا جرم بن گیا۔ الہ آباد میں مسلمان سیاسی شخصیت کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔

مسلم رہنما محمد جاوید کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے مسلمان پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاج کی قیادت کی تھی۔ محمد جاوید کے گھر کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کیا گیا۔

سرکاری کارروائی کا نوٹس دینے کے صرف تین گھنٹے بعد ان کا گھر گرا دیا گیا۔ گذشتہ روز سہارن پور میں احتجاج کرنے والے دو مسلمانوں کے گھر بھی منہدم کر دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں ممبئی پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ نوپور شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 25 جون کو بلایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینل سے توہین آمیز بیان کی ویڈیو طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -