جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کا حکم ، نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔

نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل طریقے سےنسلہ ٹاور گرانے کے عارضی انتظامات کیےگئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طور پر نہیں بنائی جاسکی۔

اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے بتایا نسلہ ٹاور توڑنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی کھڑکیاں ،دروازے نکالے جائیں گے۔

اسماء بتول کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورکوتوڑنےکا کام ہم نےپہلےہی شروع کردیاتھالیکن حفاظتی اقدامات کے لئے روکا گیا تھا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننے کا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کے کرنے کا کام نہیں۔

کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سے سیدھاجیل بھیجیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں