تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل شروع ‏

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی قرار دیے گئے نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل شروع ہو گیا، مزدوروں نے ‏عمارت کو مسمار کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

کثیرمنزلہ عمارت کی بالائی فلور کو افرادی قوت کی مدد سے مسمار کیا جا رہا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ‏ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی آپریشن میں صرف دیورایں توڑی جائیں گی اور 2 روز بعد ہیوی مشینری کی ‏مدد بھی حاصل کی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی ہے اینٹی انکروچمنٹ فورس ‏کا عملہ عمارت کے اطراف موجود ہے۔

ڈی سی ایسٹ آصف جان کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو عام طریقےسےتوڑنا شروع کیا جا رہا ہے ایس بی سی اے ‏کی ٹیم کےہمراہ انتظامیہ موجودہے اینٹی انکروچمنٹ فورس کونقص امن کےخدشےکےتحت بلایا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دروازے کھڑکیاں اور دیگر ڈیمولیش کریں گے عمارت توڑنےکے ٹینڈرکا فیصلہ ‏ابھی نہیں ہوا فیصلہ ہونے تک عام طریقے سے توڑنےکا عمل مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہونی ہے اور رپورٹ جمع کرانے ‏کیلئےراتوں رات آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -