پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کے احکامات ، پی آئی اے پلانیٹیریم میں بنے شادی ہال گرانے کا عمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے پلانیٹیریم میں بنے شادی ہال کوگرانے کا عمل شروع کردیاگیا ، شادی ہال کےاسٹرکچرکوگرا کر رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے نے عمل شروع کردیا، پی آئی اےپلانیٹیریم میں بنےشادی ہال کوگرانے کا عمل جاری ہے ، شادی ہال کو پہلے ہی توڑ دیاگیا تھا اور دیوار سمیت دیگر اسٹرکچر موجود تھا۔

شادی ہال کے اسٹرکچر کوگرا کر رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ، رفاعی مقاصد کیلئے پی آئی اے کو ملنے والے پلاٹ پر3 سال پہلے ہال بنایاگیا تھا۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

- Advertisement -

گذشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری کراچی پی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت میں جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے نے بتایا تھا ہم نے شادی ہالز گرا دیئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کیاکہہ رہےہیں کل ہی شادی ہال دیکھ کر آیاہوں، یونیورسٹی روڈپرکل گیا تو وہاں ہال موجودتھا، جس پر نمائندہ نے بتایا تھا اسٹرکچرہوسکتا ہے، استعمال نہیں کررہے۔

سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں