ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

برطانیہ کے مختلف شہروں میں عمران خان کے حق میں مظاہرے

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے مختلف شہروں میں اورسیز پاکستانی عمران خان کے حق میں اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہروں میں اورسیز پاکستانی عمران خان کے حق میں اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔ لندن، بریڈ فورڈ، گلاسکو سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سازش میں نون لیگی رہنما نواز شریف کے ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بریڈ فورڈ میں پاکستان قونصلیٹ کے باہر بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے بھی شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ میں بھی حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں گلاسگو کے پاکستانی قونصل خانے کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بارش کے باوجود بچے اور خواتین احتجاج میں شریک ہوئے۔

مظاہرین نے پاکستان میں فوری نئے انتخابات کراکے حقیقی جمہوریت کے نفاذ اور سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں