پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ویڈیو : ہالی ووڈ فلم ’ڈین آف تھیوز 2: پانٹیرا‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیروں کے چوروں کی باکس آفس پردھوم مچ گئی، ہالی ووڈ کی مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ڈین آف تھیوز 2: پانٹیرا‘ میدان مار لیا۔

جرائم کی وارداتوں پر مبنی تھرلر فلم کے دوسرے حصے کی ریلیز کے تین دنوں میں ہی 15.05ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر چھاگئی۔

اس حوالے سے باکس آفس پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ لائنس گیٹ کی ہائیسٹ فلم "ڈین آف تھیوز 2: پانٹیرا” اس ہفتے کے آخر میں شمالی امریکہ کے باکس آفس پر $15.5 ملین بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

اس فلم کی کہانی سال 2003 میں ہونے والی 10 کروڑ ڈالر کی انٹورپ ڈائمنڈ ڈکیتی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے جو تاریخ کی سب سے بڑی ہیروں کی ڈکیتی سمجھی جاتی ہے۔

فلم "ڈین آف تھیوز 2: پانٹیرا” میں جیرالڈ بٹلر لاس اینجلس کے شیرف "بِگ نک” کا کردار ادا کررہے ہیں، جو خطرناک چوروں کے ایک گینگ کا پیچھا کرنے کے لیے یورپ کا سفر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈزنی لینڈ کی اینیمیشن فلم "موفاسا: دی لائن کنگ” پچھلے ہفتے کے آخر سے ایک درجہ نیچے آکر 13.2 ملین ڈالر پر آگئی۔ اس کی کل آمدنی 50 کروڑ ڈالر کے نشان کو عبور کر چکی ہے، جس میں 188.7 ملین ڈالر ملکی اور عالمی سطح پر 350 ملین ڈالر شامل ہیں۔

دریں اثناء پیراماؤنٹ کی ایکشن کامیڈی "سونک دی ہیج ہاگ 3” بھی ایک درجے نیچے آ کر تیسرے نمبر پر آگئی، جس نے جمعے سے اتوار تک کے عرصے میں 11 ملین ڈالر آمدنی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں