جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا، پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 8 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، جس کے پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتالوں میں ڈینگی کاوئنٹر ختم کر دئیے گئے جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈز بھی کرونا وارڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ کرونا کے باعث ڈینگی سرویلنس اور لاروا تلف کرنے کی کیمپین بھی غیر موثر ہیں۔

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے تصدیق شدہ تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے، تمام مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں سرویلنس و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کورونا سےزیادہ ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر کے تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد مریض سامنے آئے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق لاہورکے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، زیادہ کیسز سروسز، جناح، میو،جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا تھا  کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے، ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں