جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: ڈینگی مچھر بےقابو ، جاں بحق شہریوں کی تعداد6 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا، رواں سال وائرس سے جاں بحق شہریوں کی تعداد چھ ہوگئی، میونسپل کمیٹی کے ڈائریکٹر کے دورہ کینیڈاکے سبب انسداد ڈینگی مہم شروع نہ ہوسکی.

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس اسپرے بھی موجود گاڑیاں بھی لیکن انسدادِ ڈینگی مہم شروع نہ ہوسکی، بلدیہ عظمی کراچی حکام کے مطابق میونسپل سروسز کے سینئرڈائریکٹر مسعود عالم دورہ کینیڈا پر ہیں، جس کی وجہ سے اسپرے مہم شروع نہیں ہوسکی۔

شہرمیں یومیہ بنیادوں پر ڈینگی وائرس کے درجنوں کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے معروف شیف زبیدہ آپا بھی ڈینگی وائرس کی زد میں آکر اسپتال جا پہنچی، رواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد دوہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ چھ شہری جاں بحق بھی ہوچکے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں