اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 86 ڈینگی کیس سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں رورل ایریا سے 41 اور اربن ایریا سے 45 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
- Advertisement -
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔
سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 16 ہزار 960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔