جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ڈینگی وائرس: پختونخواہ میں بھی صورتحال تشویشناک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 603 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 78 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈینگی وائرس سے سب سے تشویشناک صورتحال اس وقت صوبہ پنجاب میں ہے، گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی کے باعث 4 اموات ہوئیں جس کے بعد رواں سیزن پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 277 مریض رپورٹ ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں