پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستان میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک میں ڈینگی بخار سے اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں ڈینگی کے مزید 493 کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ایک اور شہری چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 493 مریض رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 358مریضوں کا تعلق لاہورسے ہے۔

سیکنڈری پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندربلوچ نے بتایا کہ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 52، گوجرانولہ میں 11 مریض جبکہ شیخوپورہ میں 9 ،حافظ آباد سے 8 جبکہ اٹک، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 5 پانچ ، فیصل آباد اور سرگودھا سے ڈینگی کے 4 چار، چکوال اور قصور سے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔س

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,488 مریض داخل ہیں، جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1,677 مریض اور دیگراسپتالوں میں ڈینگی کے 811 مریض زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

دوسری جانب اسلام آبادمیں ڈینگی میں مبتلاایک اور مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سیزن میں اموات کی تعدادپندرہ ہوگئی۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں