جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی بالکل گنجائش نہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز، طبی ماہرین اوردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی، ملتان ودیگر شہروں میں ڈینگی کاممکنہ پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر ڈینگی کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھرمیں لاروا سرویلنس کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے، اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر متحرک ہو کر فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں پوری کریں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈینگی کنٹرول مہم کے ذمہ دارہوں گے، ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی گنجائش بالکل نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں