تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نجی اسپتال سے ڈینگی لاروا برآمد، مقدمہ درج

لاہور کے معروف نجی اسپتال سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس پر محکمہ صحت نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر محکمہ صحت حرکت میں آگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ڈینگی سرویلنس کے دوران لاہور کے ایک معروف نجی اسپتال کی پارکنگ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس پر ڈی ڈی ایچ او نے علامہ اقبال ٹاؤن تھانہ جوہڑ ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اسپتال میں جمع کچرے اور پانی سے کثیرتعداد میں ڈینگی لاروا ملا جس پر ڈینگی ریگولیشن کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت نے چند ہفتے قبل ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

لاہورمیں ڈینگی مچھروں کی بھرمار کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران گزشتہ ہفتے سے 60 فیصد زائدڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈینگی لاروا کی افزائش : ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پنجاب بھر میں کرونا اور ڈینگی کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس وقت محکمہ صحت پنجاب نے انتھک کوششیں کیں اور عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔

Comments

- Advertisement -