اشتہار

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 44 نئے کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 44 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6751 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں ڈینگی کے 2575 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 90 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی کے 22 نئے مریض اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی کے 6665 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک خاتون انتقال کرگئی تھیں، جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈینگی وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق

قبل ازیں سرگودھا کے ضلعی اسپتال میں داخل 3 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں بھی ڈینگی وائرس کے 7 نئے مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں اور رواں سال ڈینگی کے 43 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مؤثر اقدامات سےڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، پولیو کی طرح اب ڈینگی کے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں