اشتہار

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے ایک اور شہری کو موت کی نیند سلا دیا، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ 42 سالہ چوہدری کامران ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں زیر علاج تھا، کامران امرپورہ کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، قاتل مچھر سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگی۔ دوسری جانب حکام نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی۔

حکومت کا ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرانے کا فیصلہ

ذرایع کے مطابق حکومت ڈینگی پھیلنے کی تحقیقات کے لیے جلد عالمی اداروں سے رابطہ کرے گی، اس سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، سی ڈی سی امریکا، سری لنکا سے رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات بھی عالمی اداروں سے کروائی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں