تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بلوچستان میں ڈینگی وائرس کا مرض بے قابو، سیکڑوں مریض متاثر

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربیت میں ڈینگی وائرس پر تاحال قابو نہ پایا جاسکتا، ساڑھے تین ماہ میں متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 528 سے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس تشویشناک حد تک پھیلنے لگا، گزشتہ ماہ سے پھیلنے والی وبا پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکتا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 2 ہفتے میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 285 مریض متاثر ہوئے جن میں سے اکثر کا تعلق کیچ کے علاقے تربت سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھے تین ماہ میں اب تک 528 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں‌ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتالوں‌ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

یاد رہے کہ 31 مارچ کو بھی ڈی ایچ کیو کی جانب سے ڈینگی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران 93 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یومیہ 12 مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں کیسز کی تعداد 243 ہوئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ تین مریض جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کیچ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، ڈینگی کی روک تھام کے لیے دبئی حکومت سے بھی فنڈ مانگا گیا تھا مگر وہ تاحال نہیں مل سکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے علاقے اور گھروں میں اسپرے کیا جا رہا ہے، ان علاقوں کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے جہاں ڈینگی کی افزائش ہو رہی ہے، نیز لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیچ میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے مزید 93 کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 نومبر 2018 کو قومی اسمبلی میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 4 سال کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار سے زائد افراد ڈینگی جب کہ 6 سو سے زائد افراد کانگو بخار سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختون خواہ میں متاثر ہوئے، صوبہ سندھ میں 10 ہزار 447 اور صوبہ پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جب کہ بلوچستان میں 1965 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

Comments

- Advertisement -