پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

بھارتی ریاست بہار میں ڈینگی نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں ڈینگی نے تباہی مچادی ہے اور کچھ ہی دنوں میں مریضوں کی تعداد 400 سے سے زائد ہوچکی ہے۔

بھارتی محکمہ صحت کے مطابق اس مرض نے پھر سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، جمعہ کو مسلسل دوسرے دن 33 نئے ڈینگی کے کیسرز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو بھی اسپتالوں مین ڈینگی کے 33 مریض لائے گئے تھے جبکہ پیر کو بھی 30 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔

- Advertisement -

ریاستی دارلحکومت پٹنہ میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 400 سے بھی بڑھ چکی ہے، افسر متعدی امراض ڈاکٹر سبھاش چندر پرساد نے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک 401 لوگ ڈینگو پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

این ایم سی ایچ کے مائیکروبایولوجی محکمہ نے جمعہ کو 44 نمونوں کی جانچ کی جن میں سے 17 ڈینگی سے متاثر پائے گئے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق میڈیسن شعبے میں 8 اور شعبہ اطفال میں 2 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس مرض کی وجہ سے لوگوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، حال ہی میں پٹنہ میں متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھردانی اور مچھر بھگانے والی کریم کا استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں