جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عمران خان کی لاہور میں آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا صدر مملکت عارف علو ی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ سے میری لاہورمیں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صدر مملکت عارف علو ی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا ایجنڈاجلد شفاف انتخابات تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم اپنے فائدہ کیلئے کررہی ہے، آرمی ایکٹ میں ہونے والی مجوزہ ترمیم عدلیہ میں چیلنج ہوگی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف چاہتا ہے کیسز ختم ہوں اوروہ پھر اقتدار میں آئے،نیب کو میں نہیں کوئی اور کنٹرول کرتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں