ڈنمارک : ڈینش وزیراعظم لارس لیکے راسموسین نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی آباد کاری اور ان کے بحران کے حل کیلئے حکومت نے دس کروڑ یورو مختص کیے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈنمارک کے وزیرِاعظم نے کہا کہ اس رقم کا ایک حصہ پناہ گزینوں کی آباد کاری اور دوسرا حصہ سرحدوں کے تحفظ کیلئے یورپی اتحاد کےادارے کو دیا جائے گا۔
ڈنمارک کے وزیرانگیرا سٹیبرگ کا کہنا تھا کہ ڈنمارک مزیر ایک ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کے لئے تیار ہے، بشرطیکہ یورپی ممالک ترکِ وطنی کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک یورپی اتحاد کے ممالک میں تارکین وطن کی تقسیم کے کوٹوں کے خلاف ہے، یورپی پارلیمنٹ نے یورپی اتحاد کے ممالک میں ایک لاکھ بیس ہزارتارکین وطن کی تقسیم سے متعلق یورپی کمیشن کی تجویز کی منظوری دی ہے۔