بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے سفر کے مختلف ذرائع متاثر ہوئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف بھی دھند ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے صبح 7 اور 8 بجے لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور سے نجف جانے والی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے اور دمام پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 4 بجے روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں