اشتہار

ڈینٹل کلینک حملہ، مزید کئی ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈینٹل کلینک پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، مزید کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر گرفتار حملہ آور وقار خشک کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ڈینٹل کلینک پر حملے کے بعد وقار خشک کو لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوا تھا، زیر حراست ملزم کی نشان دہی پر 4 مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو ملزم وقار کی نشان دہی، اور تکنیکی تحقیقات پر حراست میں لیا گیا، ان افراد سے واردات میں سہولت کاری کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کراچی: ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو گواہان نے شناخت کرلیا

ملزمان سے کالعدم تنظیم کے سربراہ اور کمانڈر سے رابطوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اور ان افراد کے موبائل فونز کی فارنزک جانچ کی جا رہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی پستول کو بھی فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں