بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی درخواست مسترد کردی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کی اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ29نومبر سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان (آستانہ) میں شیڈول کیا گیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق سمیت عقیل خان، مزمل مرتضیٰ اور محمدعابد بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا، پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے فیصلے کی قدر کی، کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے، ہمارے ملک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کامیاب ہوگیا۔

پاکستانی ٹینس اسٹار کا بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ 5 نومبر کو آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے یہ کہہ کر واپس لی تھی کہ اسے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان میں دھرنے بھی جاری ہیں، سیکورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں