کانز فلم فیسٹیول میں ڈینزیل واشنگٹن فوٹو گرافر پر برہم ہوگئے۔
کانز فلم فیسٹیول میں ڈینزیل واشنگٹن کو انہیں اعزازی پام ڈی اور سے نوازا گیا لیکن وہ فوٹو گرافر سے تنازع موضوع بحث بن گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکار نے فلم ’ہائیسٹ 2 لوئسٹ‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر قدم رکھا جب فوٹو گرافر کے ساتھ ان کی تلخ کلامی شروع ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار فوٹو گرافر کے قریب گئے اور انگلی اٹھا کر ان پر چیختے دکھائی دیے اور صورتحال اس وقت مزید بگڑی جب فوٹو گرافر نے ہنسی مذاق کے طور پر اداکار کا بازو پکڑ لیا۔
ڈینزیل واشنگٹن غصے میں آ گئے اور فوراً اس کے ہاتھ کو جھٹک دیا، بار بار کہتے رہے، ”بس کرو، بس کرو، بس کرو“ اور سختی سے کہا، ”میرے اوپر ہاتھ مت لگاؤ۔“
اگرچہ یہ واقعہ صرف چند لمحوں کا تھا، لیکن اس نے اس شاندار شام کے دوران میڈیا کی توجہ کو اپنی طرف مائل کر لیا۔
بہت سے مداح اور ناظرین نے اداکار کا دفاع کیا، یہ کہتے ہوئے کہ ذاتی حدود اور احترام بہت ضروری ہیں، خاص طور پر ایسے دباؤ والے ماحول میں جیسے کہ ریڈ کارپٹ ایونٹس ہو۔