اوکاڑہ : دیپالپور روڈ پر واقع لاثانی پیپر مل کے تلاب میں ڈوبنے سے دو مزدور ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق دیپالپور روڈ پر واقع لاثانی پیپر مل کےتالاب سے پانی نکالنے کےلیے اُترنے والے پانچ مزدوروں میں سے دو مزدور جان کی بازی ہار گئے،حادثے میں تین مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں.
تالاب میں ڈوب کرمرنے والوں کی شناخت غلام نبی اور مرغوب کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ حسن ،شکیل اور عمران نامی مزدور کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ تالاب سے پانی نکالنے کے دوران مزدور تالاب میں گر گئے تھے جن کو نکالنے کےلیے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا مگر دو مزدور جان کی بازی ہار گئے.
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا،اور پیپر مل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.