تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے میں ایمرجنسی

ابوطہبی : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے میڈیکل ایمرجنسی ہوگئی ، جس کے باعث پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی ہوگئی۔

طیارے میں موجود محمد ہارون نامی مسافرکو دل میں تکلیف ہوئی ، جس پر میڈیکل عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ جہاز روانگی میں کم از کم ایک گھنٹےتاخیر ہوگی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوئی، پروازمیں موجودایک ن لیگی کارکن کی طبعیت اچانک خراب ہوئی، متاثرہ کارکن کوفوری طبی امداد کےلئےبھجوا دیا گیا ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے، انشاءاللہ، چند گھنٹوں بعد مریم نواز لاہور میں ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -