ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 93 پاکستانی وطن واپس پہنچا دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکاسے ڈی پورٹ ہونے والے93غیرقانونی تارکین وطن کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، ایف آئی اے نے ڈی پورٹ افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزامریکی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکا نے 90 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں آج ڈی پورٹ کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہچا دیا گیا۔

امریکاسے ڈی پورٹ ہونے والے93غیرقانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض پاکستانیوں پر مجرمانہ نوعیت کے الزامات بھی ہیں۔

امریکا نے ڈی پورٹ افراد واپس نہ لینے پر3پاکستانی افسران پر ویزوں کی پابندی لگائی تھی، پابندی جوائنٹ و ایڈیشنل سیکریٹریزداخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کے ویزوں پر لگائی گئی تھی، پاکستانی حکام نے تارکین وطن کے معاملے پر امریکا سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: یورپی عدالت نے تارکین وطن کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز 90سے زائد پاکستانیوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانےوالے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں