ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گلگت: وزرا، سینیٹرز کی علاقہ بدری کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: جی سپریم اپیلٹ کورٹ نے وفاقی وزرا اور سینیٹرز کو علاقہ بدر کرنے کا جی بی چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جی بی چیف کورٹ نے وفاقی وزرا اور سینیٹرز کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم سنایا تھا، تاہم سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی نے یہ فیصلہ 12 نومبر تک معطل کر دیا۔

سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی نے 12 نومبر کو فریقین کی طلبی کے نوٹس بھی جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا، حکومتی عہدے داروں اور ارکان پارلیمنٹ کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے جی بی چیف کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی۔

بلاول اپنی ہی پٹیشن پر فیصلے کےخلاف ہو گئے

پی پی کی پٹیشن پر چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزرا، حکومتی عہدیداران اور ارکان پارلیمنٹ کو 3 دن کے اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم سنا دیا۔

تاہم، اپنی ہی دائر کردہ پٹیشن پر فیصلہ آنے کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے یو ٹرن لیتے ہوئے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ گرفتار ہی کیوں نہ کر لیا جائے، وہ گلگت نہیں چھوڑیں گے۔

یہ درخواست پیپلز پارٹی جی بی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے دائر کی تھی اور گلگت بلتستان چیف کورٹ نے درخواست گزار ہی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں