بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو چندروز سے بخاراور جسم میں دردکی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہرہونے پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکورونا ٹیسٹ کرایاتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ گھر میں ہی قرنطیہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں