جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈپٹی کمشنر پر شہری کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈپٹی کمشنر ویسٹ پر شہری کے 10 کروڑ روپے ہڑپ کرنے کےمعاملے کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سجاد حیدر نامی شہری نے ڈپٹی کمشنرویسٹ پر10کروڑ ہڑپ کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کوکارروائی کیلئےدرخواست دیدی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی سی ویسٹ فیاض عالم سولنگی نےمیرےساتھ فراڈ کیا، فرنٹ مین تیمور ڈومکی کے ساتھ مل کرفراڈ کیا گیا، پیسوں کےعیوض عبدالرحمان بروہی گوٹھ میں زمین دکھائی گئی اور 3کروڑکی وصولی کے بعد زمین پرکام سے روک دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی ویسٹ نے مجموعی طور پر 10 کروڑ وصول کیےجس کی رسیدیں موجودہیں۔ شہری کی درخواست پراینٹی کرپشن نےتحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ کومعاملےکی تحقیقات کرکےرپورٹ دینےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب شہری کے الزامات کو ڈی سی ویسٹ نے بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرےخلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے، فراڈ کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں