تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پونے 2 ارب کرپشن کا الزام، ڈپٹی کمشنر مٹیاری برطرف اور گرفتار

پونے دو ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حیدرآباد نے رات گئے انہیں گرفتار کیا جب کہ ڈی سی ہاؤس مٹیاری کا سرچ آپریشن کرکے کئی اہم دستاویزات اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

مذکورہ معاملے میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی کو بھی معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ ڈی سی بے نظیرآباد شہریار میمن کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

مذکورہ معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے تحقیقات کرائی تھیں۔ تحقیقاتی دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے ڈی سی مٹیاری کو زمین کی خریداری کے لیے 4 ارب 9 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔4 ارب کی رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرکے 54 کروڑ کا منافع کمایا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے لیے زمین کی خریداری کی گئی اور سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے میں 70 کلومیٹر کے راستے پر زمین کی خریداری کے نام پر ملزمان نے7 دن میں ایک ارب82 کروڑ روپے بینک سے کیش نکلوایا۔ ملزمان نے زمینوں کے مالکان کے نام کراس چیک کے بجائے اپنے نام پر رقم نکلوائی اور اے سی نیو سعید آباد نے کاشتکاروں کو زمین کے معاوضے کی ادائیگی چیک کے بجائے نقد رقم کی صورت میں کی۔

سندھ حکومت نےمزید تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن شامل ہیں۔ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عدنان راشد کو تحقیقات کیلئے حراست میں لیا ہے اور آج ان کا عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -