لاہور : کورونا وائرس سے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے 2 اہلکارانتقال کر گئے جبکہ اےایس ایف کے مزید23 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، کورونا سے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے2 اہلکارانتقال کر گئے، کورونا سے انتقال کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر کا تعلق اے ایس ایف لاہور سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے17ملازمین میں بھی کورونا پایا گیا، جس کے بعد اے ایس ایف کے مزید23 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، اہلکاروں کا تعلق کراچی، لاہورایئرپورٹ اور ہیڈکوارٹر سے ہے۔
https://youtu.be/j7pJWWDQkpk
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11ہزار155 تک جاپہنچی ہے، اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد پنجاب میں4767 ہے، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوامیں 1541 اوراسلام آباد میں 214 مریض سامنے آئے جبکہ بلوچستان میں 607 ، گلگت بلتستان میں 300 ،آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی، ملک میں 24گھنٹےکےدوران 13 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی، سندھ میں73 ،پنجاب میں65، کےپی کے میں 85 ، گلگت بلتستان میں 3،بلوچستان میں 8مریض جان سے گئے جبکہ اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے3مریض دم توڑ گئے۔
پاکستان میں 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک2527 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔