بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ : ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی ترقی کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی ترقی کا فیصلہ معطل کردیا، سیکریٹری داخلہ کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خالد محمود اختر اے جی پی آر سے ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں آیا تھا، کس قانون کے تحت ایف آئی اے میں ریگولر کیا گیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہ سینیارٹی کا معاملہ ہے، فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ سروس ٹریبونل نے قواعد پرانحصار کرکے خالد محمود اختر کے حق میں فیصلہ دیا،۔

ٹریبونل نے2012میں خالد محمود کوگریڈ 19میں ترقی دینے کا فیصلہ دیا تھا، خالد محمود اختر کی گریڈ 17 میں ترقی ہونے کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں