جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج فٹیف کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی بنیاد پر ہوگا، امریکی تحقیقی ادارہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے فٹیف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالے جانے کے ممکنہ فیصلے سے متعلق اہم ٹوئٹ کیا ہے۔

امریکی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے فٹیف کے جاری اجلاس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ن لیگ کے دور میں فیٹف گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

کوگل مین نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کو فٹیف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑے اقدامات پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئے ہیں اس لیے آج فیٹف کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی بنیاد پر ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ برلن میں جاری فٹیف کے اجلاس کے آج آخری روز پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

سربراہ ایف اے ٹی ایف آج اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں گرے لسٹ سے نکالے گئے ممالک کا اعلان کریں گے، اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آئے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

فٹیف کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ کے بجائے وزیر مملکت حنا ربانی کھر کررہی ہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں