جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈپٹی میئرلاہورکو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈپٹی میئر لاہور کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی میئر لاہورمیاں طارق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انتخابی مہم سے روک دیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے ڈپٹی میئرلاہور میاں طارق کو 3 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے، آراو میاں محمد شاہد نے پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پرنوٹس جاری کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئرلاہورکلثوم نواز کےانتخابی جلسوں میں شرکت کررہے ہیں جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ میاں طارق کو این اے 120 کے لیےانتخابی مہم میں شرکت سےروکا جائے۔

- Advertisement -

این اے 120 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری


یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس میں دونوں رکن صوبائی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ وہ 3 دن میں وضاحت پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں