حیدرآباد: ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر قریشی کرائے کی مد میں مالک مکان کے نادہندہ نکلے ہیں۔
مالک مکان نے ڈپٹی میئر حیدرآباد کو دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر لیگل نوٹس بھیج دیا، نوٹس کے متن کے مطابق ڈپٹی میئر صغیر قریشی پر 73 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر میں پراپرٹی دفتر پر کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
نوٹس کے مطابق ڈپٹی میئر صغیر قریشی نے دفتر میں بلا اجازت تبدیلی کرکے پراپرٹی کو نقصان پہنچایا، کرائے کی مد میں 67 لاکھ 78 ہزار روپے کے بقایاجات ادا نہیں کیے جارہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکس کے 81 ہزار، یوٹیلٹی بلز مد میں 42 ہزار بھی ادا نہیں کیے۔
مالک مکان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے بقایا جات ہیں، ڈپٹی میئر صغیر قریشی کو 15 دن کا نوٹس دیا گیا تھا۔
مالک کان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر نے نوٹس پر کوئی جواب نہیں دیا، عید کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی میئر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ یہ آفس میں نے تین سال پہلے چھوڑا اور کرایہ بھی ادا کردیا تھا، جگہ کی مالک ایک خاتون ہے جو ذاتیات پر اتر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا کرایہ ادا کرنے کے بعد دفتر چھوڑا تھا، کرایہ ادا نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے اس کا دفاع کروں گا، لیگل نوٹس کا جواب عدالت میں دون گا۔
انہوں نے کہا کہ خود پر لگائے الزام پر ہرجانے کا نوٹس بھی دوں گا۔