اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بیلجیئم حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم نے بیلجیئم کی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

پیٹرا ڈی سوٹر نے بیلجیئم کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائے اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ "یہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا وقت ہے کیونکہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔

- Advertisement -

ڈی سوٹر نے مزید کہا کہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں پر یورپی یونین سے پابندی لگائی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق اور انتہائی بائیں بازو کی پوڈیموس پارٹی کی رہنما Ione Belarra نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں ‘نسل کشی’ ختم کرنی چاہیے۔

الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں ہسپانوی وزیر نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی” کا الزام لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں