اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا وہ کچھ دیر میں لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے سدباب اور وہاں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام نے آج بشکیک کے لیے روانہ ہونا تھا۔

دونوں رہنماؤں کی لاہور سے روانگی شیڈول تھی تاہم روانگی سے کچھ دیر قبل ہی یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل طے شدہ دورے میں نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر کی بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے تھیں جہاں انہوں ںے زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ وہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان میں مصری اور مقامی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی اور مقامی طلبہ کے جتھوں نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر بھی حملہ کرتے ہوئے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ تشدد سے کئی طلبہ زخمی ہوئے، جب کہ طالبات نے چھپ کر جان بچائی۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

دوسری جانب کرغزستان سے جان بچا کر پاکستان بحفاظت پہنچنے والے پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے وطن واپسی پر وہاں کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ وہاں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعےکے2سے3گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں