جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ضرور ہوگا، ڈپٹی اسپیکر ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈپٹی اسپیکرسردار دوست محمد مزاری ڈٹ گئے اور کہا پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ضرورہوگا اور میں قانون کے مطابق کام کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کاآج شام طلب اجلاس ضرور ہو گا، کنفیوژن اسپیکر آفس سے پھیلائی جارہی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ آج کےاجلاس کا یک نکتہ ایجنڈا قائد ایوان کا چناؤہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےبھی آج اجلاس بلانے کی کمٹمنٹ کی، وکلا کے مشورے سے آج کا اجلاس طلب کیا گیا۔

- Advertisement -

دوست محمد مزاری نے کہا کہ اجلاس بلانے کے لیے نیا گزٹ نوٹیفکیشن ضروری ہے، نئے گزٹ نوٹی فکیشن سے متعلق اسمبلی افسران تعاون نہیں کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن تک نہیں ہوسکتا، اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن میں غیر آئینی اقدامات کررہا ہے، جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ میں قانون کے مطابق کام کروں گا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی غیر سنجیدگی افسوسناک ہے، اس طرح کے اقدام سے سب کا نقصان ہوگا۔

دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی خود امیدوار ہیں اسپیکر کے اختیارات میرے پاس ہیں، میرےدفتر کےعملے پردباؤڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں