جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

ملتان کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی ایل پی جی باؤزر دھماکے سے پھٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان : ملتان کےبعد ڈیرہ غازی خان میں بھی چار گیس باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کےعلاقہ کوٹ چھٹہ کے قریب انڈس ہائی وے پر پمپ پر کھڑے 4 گیس باوزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد قریب موجود دیگر دو گیس باؤزر اور ایک آئل ٹینکر کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ لے لیا، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ڈیرہ غازی خان، جام پور اور راجن پور کے فائر کنٹرول نے چھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھائی، علاقے کو بر وقت کلیئر کرانے سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے پر قریبی آبادی کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ریسٹ ایریا کےہوٹل اور پیٹرول پمپ کو آتشزدگی سے جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں : ایل پی جی باؤزر پھٹنےکا واقعہ، اوگرا نے تحقیقات کیلئے تھرڈپارٹی انسپکٹرتعینات کردیا

ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے گیس باؤزر واقعات میں سات قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، وزیراعلی پنجاب نے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اوگرا نے بھی تحقیقات کے لئے تھرڈ پارٹی انسپکٹر تعینات کردیا، حادثے کے مقام سے ثبوت جمع کرکے حادثےکی اصل وجہ کاتعین کیا جائےگا، ذمہ داری کاتعین ہونےپرمتعلقہ کمپنی کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب کی طرف سےجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کوبیس لاکھ فی کس اورزخمیوں کو پانچ لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے تباہی پھیل گئی تھی ، جس سے چھ افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے میں درجنوں جانور بھی ہلاک ہوئے اور گیس سے بھرا ٹینکر پھٹنے سے متعدد مکانوں کی چھتیں گرگئیں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں